دنیا
31 اگست ، 2012

امریکی فوج میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا خدشہ

امریکی فوج میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا خدشہ

واشنگٹن … امریکی فوج کے اعلیٰ کمانڈر جنرل جیمز آموسل نے کہا ہے کہ امریکی فوج میں خودکشی کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال 2012ء میں خودکشی کی شرح میں ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میرین کور کمانڈر جنرل جیمز نے کہا کہ سال 2012ء کو امریکی فوج کی تمام سروسز کیلئے انتہائی مشکل ترین سال تصور کیا جا رہا ہے اور فوج نے اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے اس رجحان کے خاتمے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں جون کے مقابلے میں خودکشی کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور صرف جولائی میں 30اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔ اس طرح پچھلے ماہ کے دوران تمام سروسز میں 154اہلکاروں نے خودکشی کی۔ ادھر امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا نے فوج میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :