دنیا
31 اگست ، 2012

ایران نے جوہری مرکز میں سنٹری فیوجز کی تعداد دگنا کردی

ایران نے جوہری مرکز میں سنٹری فیوجز کی تعداد دگنا کردی

ویانا… عالمی جوہری توانائی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنے ایک زیر زمین سرنگ میں یورینیم افزودہ کرنے والے مشینوں کی تعداد دگنا کردی ہے۔ جوہری توانائی ادارے آئی اے ای اے کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق فردو کے پرچین ملٹری کمپلیکس میں رواں سال مئی کے دوران یورنیم افزودہ کرنے والے سنٹری فیوجز کی تعداد 1064سے بڑھا کر 2140کردی ہے‘ تاہم نئی سنٹری فیوجز سے تاحال افزودگی نہیں کی جا رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے 2010ء سے لیکر اب تک تقریباً 190کلوگرام اعلیٰ درجہ کا افزودہ یورینیم پیدا کیا ہے۔ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر مغربی ممالک کے دباؤ کے زیر اثر نہیں آیا اور اس نے یورنیم کی افزودگی کے پروگرام پر کام جاری رکھا ہے۔

مزید خبریں :