کھیل
31 اگست ، 2012

اینڈی راڈک کایو ایس اوپن کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اینڈی راڈک کایو ایس اوپن کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

نیویارک…امریکی ٹینس اسٹار اینڈی راڈک نے یو ایس اوپن کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔اینڈی راڈک نے اپنی 30 ویں سالگرہ کے روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میرا آخری ٹورنامنٹ ہوگا اور کھیل سے الگ ہونے کا یہ بہترین وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب فٹنس ایسی نہیں کہ اگلے سال کھیل سکوں۔ امریکی ٹینس اسٹار نے 2003 میں یوایس اوپن جیتا تھا، لیکن وہ راجر فیڈر، رافیل ندال اور نوواک جوکووچ کی برتری کے اس دور میں گرینڈ سلم جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اینڈی راڈک نے اپنے کیریئر کے دوران 32 ٹائٹل جیتے۔راجر فیڈرر نے اینڈی راڈک کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :