‘کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال نہیں، سمندری ہواؤں کی رفتار مزید بڑھے گی‘

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں ہیٹ ویو کی صورتحال نہیں ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آئندہ تین سے چار روز تک درجہ حرارت 36 سے 38کے درمیان اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں صبح سے چل رہی ہیں جن کی رفتار میں دوپہر تک اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 15سے 16مئی کے بعد مختصر دورانیے کی ایک اور ہیٹ ویوکا امکان ہے۔

مزید خبریں :