چین سے پی آئی اے کا طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

چین سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز  چین کے دارالحکومت بیجنگ سے ماسک، تھرمامیٹرز، حفاظتی لباس اور کِٹس لے کر اسلام آباد پہنچی ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سامان کو اُتارنے سے پہلے اس پر اسپرے کیا گیا۔

دوسری جانب چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے  اپنی ٹوئٹ میں مہلک وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو مہلک وائرس کے خلاف جنگ میں ماسک، حفاظتی سامان اور دیگر آلات فراہم کیے گئے ہیں اور اب تک متعدد پروازوں کے ذریعے سامان پاکستان پہنچایا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :