31 اگست ، 2012
کراچی … آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ شام میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ شام میں بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔