پاکستان
31 اگست ، 2012

کوئٹہ میں ایک مکان سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ … کوئٹہ میں ایک مکان سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اے ون سٹی اسکیم کے ایک مکان سے محمد عیسیٰ اور محمد نواز نامی 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کی موت زیادہ مقدار میں نشہ آور اشیا استعمال کرنے سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :