پاکستان
31 اگست ، 2012

کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق رینجرز اہلکار خیرپورمیں سپرد خاک

خیرپور … کراچی میں گزشتہ روز دوران ڈیوٹی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے رینجرز کے حوالدار محمد یونس جوگی کو خیرپور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید حوالدار محمد یونس جوگی کی نماز جنازہ خیرپور میں ان کے آبائی علاقے ٹھری میرواہ کے گوٹھ باغ بچرا میں ادا کی گئی جس میں رینجرز کے اعلیٰ افسران سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ بعدازاں شہید کو ان کے آبائی قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کو رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ حوالدار محمد یونس 1988ء میں رینجرز میں بھرتی ہوئے، سوگواروں میں بیوہ کے علاوہ 7 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

مزید خبریں :