پاکستان
31 اگست ، 2012

آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ایک بار پھر گرمی

آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ایک بار پھر گرمی

اسلام آباد … آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج ایک بار پھر گرمی کی لہر جاری ہے، چترال میں گرمی سے گلیشیئر پگھلنے میں تیزی آنے سے دریائے مستوج میں طغیانی آگئی، جمعرات کے روز سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوئیں، تاہم آج ایک بار پھر دھوپ اور حبس کی صورتحال ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، جامشورو، نواب شاہ سمیت سندھ کے مختلف علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں، بلوچستان کے علاقوں جعفرآباد، نصیر آباد، بارکھان سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے اور حبس کا عالم ہے۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، سرگودھا سمیت پنجاب کے میں بھی موسم گرم اور خشک ہے۔ آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گزشتہ روز بادل برسے تاہم آج ایک بار پھر گرمی نے ان علاقوں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ چترال میں گرمی کے سبب گلیشیئر پگھلنے میں تیزی آنے سے جنالی کوچ کے مقام پر دریائے مستوج میں طغیانی آگئی ہے، جس کے باعث 30 گھر دریا برد ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :