31 اگست ، 2012
پشاور … پشاور ہائی کورٹ کا سرکٹ بینچ 3 ستمبر سے چترال میں کام شروع کردے گا۔ چیف جسٹس دوست محمد خا ن 3ستمبر کو چترال میں ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچ کا افتتاح کرے گا۔ چیف جسٹس 3 سے 6ستمبر تک سرکٹ بینچ میں مقدمات کی سماعت کرے گا، جس کے بعد سرکٹ بینچ میں مستقل بینچ موجود رہے گا۔ چترال کا سرکٹ بینچ ڈی آئی خان، ایبٹ آباد، بنوں اور دارالقضاء کے بعد پانچواں سرکٹ بینچ ہوگا۔ چترال کا سرکٹ بینچ ایک عرصے سے مقامی آبادی کا مطالبہ تھا۔ اس سے قبل چترال کے شہری ماتحت عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف اپیل کرتے تھے۔