پاکستان
31 اگست ، 2012

ڈی جی خان:پولیس کی کارروائی، اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی

ڈی جی خان:پولیس کی کارروائی، اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی

ڈی جی خان…ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے کارروائی کر کے اسلحہ سے بھری گاڑی کو قبضے میں لیکر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے درہ آدم خیل سے اسلحہ ڈی جی خان اسمگل کیا جارہا تھا۔ تھانہ صدر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے بھری گاڑی کو قبضے میں لیکر ایک ملزم محمد زبیر کو گرفتار کر لیا، اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 پسٹل، 5 کلاشنکوف، ایک رائفل اور 5 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :