31 اگست ، 2012
پشاور… پشاور کے نواحی علاقے متنی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ایک ڈبل کیبن گاڑی کے قریب ہوا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد اسی گاڑی کے اندر موجود تھا تاہم اسکی پولیس اور دیگر تفتیشی اداروں نے تصدیق نہیں کی ہے۔پولیس ،امدادی ادارے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے دھماکا پر پہنچ گئیہیں اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو شہر کے اسپتالوں میں پہچایا جارہا ہے، دھماکے کے بعد مقامی بازار بند ہوگیا ہے اور اطراف میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔