پاکستان
31 اگست ، 2012

لاہور میں طیارہ رن وے سے اتر گیا، ائیر پورٹ بند

لاہور میں طیارہ رن وے سے اتر گیا، ائیر پورٹ بند

لاہور…پی آئی اے کی پرواز پی کے 653اسلام آباد سے اڑکر جب لاہور کی فضا میں داخل ہوئی تو تیز بارش ہورہی تھی،اور پائلٹ سے طیارہ بے قابو ہو کر تھوڑا رن وے سے ہٹ گیا ،اور زمین کو چھوتے ہی اسکا دایاں ٹائر پھٹ گیا اور طیارہ پھسلتا ہوا رن وے سے کچے میں اتر گیا۔ اس وقت طیارے میں42 مسافر اور عملے کے 7 ارکان موجود تھے جو خوش قسمتی سے سب محفوظ رہے ۔تاہم سول ایوی ایشن حکام فوری حرکت میں آ گئے، اورریسکیو گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،ایئرپورٹ سروسز اور فلائٹس شیڈول فوری معطل کردیئے گئے، اورسعودی عرب سے آنیوالی فلائٹ کو کراچی موڑنا اور کراچی سے آنیوالی پرواز کو وہیں روکنا پڑا۔بہاولپور کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں،انتظامیہ نے رن وے کو کلیئر کرنے کی کارروائیاں بھی فورا شروعکیں،بعدازاں جمبو طیاروں کے سوا رن وے دیگر پروازوں کیلیے کھول دیا گیا،جبکہ جمبو پروازوں کیلیے رن وے کل تک کلیئر ہونے کا امکان ہے

مزید خبریں :