پاکستان
31 اگست ، 2012

رواں سال اب تک 12 سو 56 افراد دہشت گردی کا شکار

 رواں سال اب تک 12 سو 56 افراد دہشت گردی کا شکار

کراچی…سال 2012 کراچی کے باسیوں کیلئے بڑا ہی خونریز بنتا جارہا ہے،رواں سال شہرمیں اب تک 12 سو 56 افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اور نجانے یہ سلسلہ کب جاکے تھمے گا،کراچی میں حالیہ پرتشدد لہر میں سیاسی ومذہبی جماعت کے کارکنوں ،سی آئی ڈی ،رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے،اگست کے مہینے میں 177 سے زائد افراد کو قتل کیا گیا۔جولائی میں قتل وغارت گری کے واقعات میں 195 افراد اپنی جان سے گئے۔جون میں 184 افراد کو نشانہ بنایا گیا،مئی میں 193 افراد قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ماہ اپریل میں 187 افراد کو شہر کے مختلف علاقوں میں قتل کیا گیا۔مارچ کے مہینے میں مسلح دہشت گردوں نے 131 افراد کی جانیں لیں۔ماہ فروری میں 93 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔جنوری میں مسلح ملزمان نے 95 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس کے مطابق آنے والے دنوں میں کالعدم تنظیم کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا،جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے کارکنوں کو غیر ضرروی سرگرمیاں بھی بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

مزید خبریں :