31 اگست ، 2012
اسلام آباد…حکومت نے درآمدی گاڑیوں کیلیے کسٹمزقوانین میں تبدیلیاں کردی ہیں۔ایف بی آر کے مطابق اب5سال کے بجائے4سال پرانی گاڑیاں درآمدکی جاسکتی ہیں،ڈیپری سی ایشن کاتخمینہ5کے بجائے4سال ہوگا،اطلاعات کے مطابق اس سہولت میں کمی کے بعددرآمدی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائیگا۔جبکہ چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں50ہزارروپے کا اضافہ ہوا ہے،اسی طرح ہزارسی سی کی گاڑی میں 75ہزار روپے کااضافہ ہوا ہے۔جبکہ بارہ سو سی سی گاڑیوں کی قیمت میں 1لاکھ 4ہزارروپے کا اضافہ ہوجائیگا۔اور سولہ سو سی سی کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ ہوجائیگا۔