31 اگست ، 2012
کراچی…پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہمارے425کارکنوں کوقتل کیاجاچکاہے،کراچی میں روزانہ پیپلزپارٹی کے4سے6کارکنوں کوقتل کیاجارہاہے،انھوں نے ان ہلاکتوں کا ذمہ دار اتحادی جماعت کوٹھہرادیاہے۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سابقہ پولنگ ایجنٹس اوربعض علاقوں میں پارٹی کی خواتین کارکنوں کوبھی نشانہ بنایاجارہاہے،دریں اثناء ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے عبدالقادرپٹیل کے میڈیاپر بیان جاری کرنے پرپابندی لگادی ہے،اور عبدالقادرپٹیل کو وزیراعلیٰ ہاوٴس طلب کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ نے عبدالقادرپٹیل کوتنبیہ بھی کی ہے وہ اس قسم کے اقدامات نہ کریں۔واضح رہے کہعبدالقادرپٹیل کوفیصل رضاعابدی کی جگہ کچھ عرصہ قبل ہی پی پی کراچی کاصدرمقررکیاگیاتھا۔