کراچی: سول اسپتال کورونا وارڈ کی سربراہ خاتون ڈاکٹر بھی وائرس میں مبتلا

—فوٹو فائل

کراچی: سول اسپتال کی اسسٹنٹ میڈیکل سپرٹنڈنٹ (اے ایم ایس) اور سربراہ کورونا وارڈ ڈاکٹر روبینہ بشیر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر روبینہ بشیرنے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ڈاکٹر روبینہ بشیر سول اسپتال کراچی میں کورونا وارڈ کی سربراہی پر مامور تھیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ملک مرتضیٰ کے مطابق ایس ایس یو کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) اورنگزیب خان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جو طبعیت ناساز ہونے پر فی الحال وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مزید خبریں :