دنیا
01 ستمبر ، 2012

چین ، کوئلے کان میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 41ہوگئی

چین ، کوئلے کان میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 41ہوگئی

بیجنگ … چین میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد41ہوگئی۔ اس بات کی تصدیق چینی نیوز ایجنسی نے کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے وقت 154افراد زیر زمین کام کر رہے تھے جن کو بچانے کیلئے وہاں پہنچنے والی ریسکیو ٹیموں کو کان کے اندر ہائی ٹمپریچر اور زہریلی گیس کاربن مانو آکسائیڈ کی موجودگی کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس 2011ء میں چین کی مختلف کانوں کے اندر ہونے والے دھماکوں سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1,973ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چین پوری دنیا میں سب سے زیادہ کوئلہ استعمال کرنے والا ملک ہے اور وہ اپنی توانائی کی ضروریات کو بھی پورا کرنے کیلئے 70فیصد تک قدرتی ایندھن یعنی کہ کوئلے پر انحصار کرتا ہے ۔

مزید خبریں :