دنیا
09 فروری ، 2012

شامی فوج حمص کی نواحی بستیوں میں داخل

شامی فوج حمص کی نواحی بستیوں میں داخل

حمص. .. . . .شامی فوج شدید لڑائی کے بعدحمص شہر کی نواحی بستیوں میں داخل ہوگئی ہے اور اس کی پیش قدمی جاری ہے۔ شام کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بدھ کو 117 شہری مارے گئے۔عرب ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق شامی فوج نے کئی روز سے حکومت مخالفین کے مضبوط گڑھ حمص کا محاصرہ کررکھا تھا اور شدید گولا باری کی جارہی تھی۔ مخالف جنگجووٴں کی طرف سے شدیدمزاحمت کے باوجود شامی فوج بھاری توپ خانے اور ٹینکوں کے ساتھ حمص شہر کے نواحی علاقوں اِنشا اَت اور بابِ اَمر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے اور اس کی پیش قدمی جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حمص، حماہ، ادلِب، درعا اور دمشق کے بعد نسبتاً پر امن شہروں حلب، السویداء اورطرطوس بھی ان شہروں میں شامل ہوگئے ہیں جہاں حکومت کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ بدھ کو ملک کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں اور شامی فوجیوں کی کارروائیوں میں 117 افراد مارے گئے جن میں زیادہ تر کا تعلق حمص سے ہے۔

مزید خبریں :