انٹرٹینمنٹ
01 ستمبر ، 2012

اکشے کمار کی ہیٹ ٹرک کو جھٹکا، جوکر فلم بینوں کو ہنسانے میں ناکام

اکشے کمار کی ہیٹ ٹرک کو جھٹکا، جوکر فلم بینوں کو ہنسانے میں ناکام

ممبئی … بالی ووڈ کا جوکر فلم بینوں کو ہنسانے میں ناکام ہوگیا، ریلیز کے پہلے روز ہی فلم پٹ گئی جوکر کے ریلیز ہونے سے پہلے کافی شور مچ رہاتھا کہ فلم ایسی ہوگی، ویسی ہوگی لیکن جب فلم ریلیز ہوئی تو دیکھنے والوں کو ایک بھونڈا مذاق لگی۔ فلم کی کہانی کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے کئی فلموں کی کھچڑی بنا دی گئی ہو، فلم میں خلائی مخلوق تو ہیں لیکن کوئی مل گیا کے جادو سے ذرا بھی میل نہیں کھا رہے۔ سوادیس کی طرح یہاں بھی ایک گاوٴں کی کہانی ہے لیکن وہ بھی اتنی بری کہ دیکھنے والا ہی بور ہو جائے جبکہ اکشے کا گیٹ اپ لگان کے بھوون جیسا ہے لیکن وہ بھی فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے، جبکہ فلم کا میوزک بھی کسی کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا، جوکر آیا تو بہت دھوم دھام سے تھا لیکن منہ کے بل گر گیا ہے۔

مزید خبریں :