دنیا
01 ستمبر ، 2012

سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے 7 سوٹ نیلامی کیلئے پیش

سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے 7 سوٹ نیلامی کیلئے پیش

لندن … آئرن لیڈی کا خطاب رکھنے والی سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے 7 سوٹ معروف نیلام گھر کرسٹیز کے تحت نیلامی کیلئے پیش کردیئے گئے ہیں۔ برطانیہ کی واحد خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز رکھنے والی مارگریٹ تھیچر کے یہ تمام سوٹ 1970ء کی دہائی سے تعلق رکھتے ہیں، جب ان کے سیاسی کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔ 3ستمبر کیلئے نیلامی کیلئے پیش کئے گئے ان سوٹس کی ابتدائی بولی 1 سے ڈیڑھ ہزار پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب مارگریٹ تھیچر کے زیب تن کئے گئے ملبوسات عام نیلامی کیلئے پیش کئے جارہے ہیں جبکہ اس سے قبل صرف ان کا ہینڈ بیگ ہی نیلام کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :