01 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…وفاقی حکومت کی معاشی کشتی اگر، بد حالی کے طوفان میں ہچکولے کھا رہی ہو تو صوبے بھلا کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں، گزشتہ مالی سال صوبوں نے 37 ارب روپے کا خسارہ پیش کیا ، جس میں پنجاب کا حصہ 8 ارب روپے رہا۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ سال کے مالی اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ پنجاب کی آمدنی 594 ارب اور خرچ 602 ارب روپے رہا۔ صوبے کو قومی ٹیکس آمدنی سے 518 ارب روپے ملے۔ پنجاب نے 67 ارب روپے کے ٹیکس جمع کیے جو2011 کی نسبت 7 ارب روپے کم ہیں۔ پنجاب کی ٹیکس آمدنی 42 ارب اور نان ٹیکس آمدنی 25 ارب روپے رہی۔ پنجاب نے 157 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیئے۔