Can't connect right now! retry

پاکستان
27 مئی ، 2020

بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

 اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کسی سے پوشیدہ نہیں، دنیا کو بھارت کے عزائم کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت غیرقانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کو اپنے ساتھ ملانے اور کشمیر میں آبادیاتی تناسب بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے اور  بلوچستان میں بھی بھارت شورش کو ہوا دے رہا ہے۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیپال کے ساتھ بھی بھارت کا جارحانہ رویہ سب کے سامنے ہے جب کہ  وہ لداخ کے متنازع علاقے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے جس سے پورے خطے کا امن و استحکام داؤ پر لگا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ بھارت الٹا چین کو مورد الزام ٹھہرانےکی کوشش کررہا ہے جب کہ چین نے ہمیشہ بردباری کا مظاہرہ کیا ہے اور امن کی بات کی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیکولرازم کو دفن کردیا ہے اور ہندتوا سوچ کو ہوا دے رہا ہے جب کہ بھارت کے اندرونی حالات دگرگوں ہیں اور معیشت کے برے حالات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ داخلی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت یہ سب ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM