01 ستمبر ، 2012
ممبئی…بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ کیلئے ایک اور نیا اعزاز،فلم بینڈ باجا بارات سے فلمی شائقین کے دل جیتنے والے اداکارکو یوتھ آئیکون آف دا ائیر قرار دے دیا گیا۔دو ہزار دس کی بینڈ باجا بارات سے بالی وڈ میں اپنا پہلا قدم رکھنے والے رنویر سنگھ کا مختصر کیرئیر کامیابیوں سے مالا مال ہے۔ پہلی فلم سے بیسٹ میل ڈیبیو کا فلم فئیر ایورڈ حاصل کرنے والے رنویر سنگھ کو دبئی میں منعقدہ پاور برینڈز ہال آف فیم سیریمنی کی جانب سے یوتھ آئیکون آف دا ائیر کے ایوارڈ سے نواز گیا ہے، دو فلموں پر مبنی بالی وڈ میں اپنے اس چھوٹے سے کیرئیر کے دوران ستائیس سالہ اسٹار اب تک موسٹ پرومیسنگ نیو کمر اور سوپراسٹار آف ٹو مورو جیسے کئی فلمی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔