پاکستان
01 ستمبر ، 2012

تحریک طالبان والے کر اچی میں چھٹیاں گزارتے ہیں ،رحمان ملک

تحریک طالبان والے کر اچی میں چھٹیاں گزارتے ہیں ،رحمان ملک

کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا تے ہو ئے انکشاف کیا ہے کہتحریک طالبان والے کراچی میں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں،رحمان ملک نے صرف اسی انکشاف پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ان کا دعویٰ ہے کہ تحریک طالبان والے کراچی آکرکیاکچھ کرتے ہیں اس کی تمام تفصیلات بعد میں بتاوٴں گا۔انہوں نے خبر دار کیا ہے کہ کوئٹہ،خیبرپختونخوا،کراچی میں دہشتگردی کے3 یا4واقعات کی اطلاعات ہیں۔ تحریک طالبان کے لوگ افغان سرحد سے پاکستان داخل ہورہے ہیں، فرقہ واریت کو پاکستان کیخلاف بطور ہتھیاراستعمال کیاجارہاہے، کراچی میں امن کیلئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے۔

مزید خبریں :