دنیا
02 ستمبر ، 2012

ایران کا 22 ستمبر سے فضائی دفاعی مشقیں کرنے کا اعلان

ایران کا 22 ستمبر سے فضائی دفاعی مشقیں کرنے کا اعلان

تہران… ایران نے 22 ستمبر سے بڑے پیمانے پر فضائی دفاعی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ایرانی مسلح افواج اور اسلامی انقلابی گارڈز کے اہلکار حصہ لیں گے۔ ایران کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسمعیلی نے کہا کہ یہ مشقیں فارسی کلینڈر کے مطابق 22 ستمبر سے 21 اکتوبر جاری رہیں گی اور یہ پچھلے سال ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ٹیکٹیکل ایئرڈیفنس مشقوں کے بعد دوسری بڑی مشقیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں میں ایرانی مسلح افواج کے تمام دفاعی نظام، ایرانی فضائیہ اور انقلابی گارڈز کے ایئر ڈیفنس جٹ لڑاکا طیارے بھی حصہ لیں گے۔ ان مشقوں کی بڑی بات ہنگامی صورتحال پیدا کرکے اس دوران ایئر ڈیفنس کے شعبوں سے وابستہ اہلکاروں کی کارکردگی اور تیاری اور فوری جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سے قبل ایرانی انقلابی گارڈز کا اگست میں سب سے بڑا فضائی دفاعی ایئربیس قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ جولائی میں تین روزہ مشقوں کے دوران ایرانی ڈیفنس یونٹ نے امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا تھا۔ اور پچھے ماہ انقلابی گارڈز نے ملک میں تیار کردہ میزائلوں کے تجربات کئے تھے۔

مزید خبریں :