دنیا
02 ستمبر ، 2012

سیاسی مذاکرات ہی شام کے تنازع کا واحد حل ہے، چین

سیاسی مذاکرات ہی شام کے تنازع کا واحد حل ہے، چین

بیجنگ… چین نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات ہی شام کے تنازع کا واحد حل ہے۔ شام کیلئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے لخدار براہمی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ ینگ جیاچی نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرے اور اپنے ملک کے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے شام میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور توقع ظاہر کی کہ لخدار براہمی اس بحران کے حل کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر لخدار براہمی نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں چین کے کردار کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شام کے بحران کے حل کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اگر بحران پر قابو نہ پایا گیا تو یہ پورے خطے کہ اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

مزید خبریں :