02 ستمبر ، 2012
بنگلور…بنگلور ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے پہلے اننگز کے اسکور 365 رنز کے جواب میں 353 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح کیوی ٹیم کو 12 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ بھارت کی طرف سے ورات کوہلی نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان دھونی 62 اور سریش رائنا 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹم ساؤتھی نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔