انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ انٹر سٹی (شہروں کے درمیان) ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی۔

اپنے بیان میں اویس شاہ نے کہا کہ کراچی میں انٹرا سٹی (اندرونِ شہر) ٹرانسپورٹ ضوابط پرعمل نہيں کر رہی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جارہاہے۔

اویس شاہ نے کہا کہ سندھ کے تمام منتخب نمائندوں سے اپیل ہے کہ اپنے علاقوں میں ایس او پی پر عمل کروائیں۔

اویس شاہ کا کہنا ہے کہ جہاں ٹرانسپورٹرز ایس او پی پر عمل نہیں کر رہے ان کہ خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک سب مل کر کام نہیں کریں گے ایس او پی پر عمل کروانا مشکل ہوگا، کئی جگہوں سے شکایات آ رہی ہیں کہ ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ خدارا ایس او پی پرعمل کریں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

انھوں نے کہا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :