Time 05 جون ، 2020
دنیا

زیادہ پیسے کمانے والی معروف شخصیات کی فہرست جاری، صرف ایک بھارتی اداکار شامل

امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ پیسے کمانے والی 100 معروف شخصیات کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کی کوئی معروف شخصیت شامل نہیں اور بھارت کا صرف ایک اداکار جگہ بناسکا ہے۔

امریکے جریدے نے سال 2020 میں معروف شخصیات (کھلاڑی، اداکار، گلوکار، ماڈلز وغیرہ) کی آمدنی کی فہرست جاری کردی جس میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی 100 معروف شخصیات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کائلی جینر سرفہرست ہیں۔ 22 سالہ کائلی جینر نے 12 ماہ میں 59 کروڑ ڈالر کمائے— فوٹو: فائل

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کائلی جینر سرفہرست ہیں۔ 22 سالہ کائلی جینر نے 12 ماہ میں 59 کروڑ ڈالر کمائے۔

دوسرے نمبر پر امریکی گلوکار کانیے ویسٹ رہے جن کی آمدنی 17 کروڑ ڈالر رہی۔ تیسسری چوتھی اور پانچویں پوزیشن اسپورٹس شخصیات کے نام رہیں۔

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر تیسرے، فٹ بالر رونالڈو چوتھے اور میسی پانچویں نمبر پررہے۔

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر تیسرے، فٹ بالر رونالڈو چوتھے اور میسی پانچویں نمبر پررہے— فوٹو: فائل

اس فہرست میں کوئی پاکستانی سیلیبرٹی شامل نہیں اور بھارت سے صرف اداکار اکشے کمار اس فہرست میں جگہ بناسکے ہیں اور 52ویں نمبر پر ہیں۔

فوربز کے مطابق بھارتی اداکار اکشے کمار کی آمدنی 4 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز رہی جو کہ گزشتہ برس 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔

بھارتی اداکار اکشے کمار کی آمدنی 4 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز رہی جو کہ گزشتہ برس 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی— فوٹو: فائل

فوربز کا کہنا ہے کہ ان 100 شخصیات کی مجموعی آمدنی 6.1 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 20 کروڑ ڈالر کم ہے اور اس کی وجہ کورونا وبا ہے۔

مزید خبریں :