02 ستمبر ، 2012
کراچی… صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے،پارٹی رہنما اتحادیوں کیخلاف بیانات دینے سے گریزکریں،آج صدر زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کے وزراء کابلاول ہاوس میں اجلاس ہو ا ، جس میں صدر نے کہا ہے کہ یہ سال الیکشن کاسال ہے ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔بلدیاتی نظام کے قانون پر جلدازجلد کام مکمل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریتکیلئے پیپلز پارٹی نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،ہم شفاف انتخابات کرائیں گے ، پارٹی رہنما اتحادیوں کی خلاف بیانات دینے سے گریزکریں،ہممفاہمت کی پالیسی کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نیسندھ حکومت کو ہدایت کی کہ عوام کے فلاحی منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کرے۔