وزیراعظم سے سربراہ پی آئی اے کی ملاقات، طیارہ حادثے کی تحقیقات پر بریفنگ

ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم سے ملاقات میں طیارہ حادثے سے متعلق معاملات پر آگاہ کیا،ذرائع،فوٹو:فائل

پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک نے  وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی  اور  کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں  22 مئی کو کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے سے متعلق معاملات پر آگاہ کیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ پی آئی اے  ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم کو  طیارہ حادثے کی تحقیقات سمیت میتوں کی شناخت اور لواحقین کو امدادی پیکج سے متعلق بریفنگ دی۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ سے چند لمحات قبل آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

مزید خبریں :