کوئٹہ: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانیں سیل، جرمانے بھی عائد

فوٹو فائل

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دکانوں کو سیل کر کے جرمانہ عائد کردیا۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی نے بتایا کہ کوئٹہ کی انتطامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نافذ ایس او پیز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 169 دکانیں بند کرائیں اور 49 کو سیل کردیا۔

ثانیہ صافی کے مطابق 29 دکانداروں پر 46 ہزار روپے  کا جرمانہ بھی عائد  کیا گیا جب کہ 4 ریسٹورینٹس کو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :