انٹرٹینمنٹ
03 ستمبر ، 2012

”دی پوزیشن“ امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی

”دی پوزیشن“ امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی

نیویارک … خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ”The Possession“ نے ”دی ایکس پینڈ یبلز“ کو ہرا کر امریکی باکس آفس پر پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔ دی پوزیشن فلم ہے ایک ایسے جوڑے کی جو اپنی بیٹی پر شیطانی سائے کے قبضے کے باعث پریشانیوں سے دوچار ہوتا ہے۔ خوفناک مناظر اور دلچسپ کہانی پر مبنی اس فلم نے اب تک 1 کروڑ 77 لاکھ ڈالرکا بزنس کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر نئی ریلیز ہونے والی فلم Lawless رہی جس نے 97لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ مسلسل کئی ہفتے تک پہلے نمبر پر رہنے والی ایکشن فلم دی ایکسپینڈیبلز اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ہے، ایکس پینڈیبلز کی آمدنی 88 لاکھ ڈالر رہی۔ امریکی باکس آفس پر مقبول دیگر فلموں میں دی بورن لیگیسی، پیرانورمن اور دی ڈارک نائٹ رائزز شامل ہیں۔

مزید خبریں :