03 ستمبر ، 2012
راولپنڈی… اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشیں جاری ہیں اور نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پرپانی کی سطح ساڑھے17 فٹ،گوالمنڈی میں 15 فٹ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے اور امدادی ادارے بھی الرٹ ہیں۔ ادھر رات تین بجے سے جاری بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جہاں کے رہائشی مشکلات سے دوچار ہیں۔