پاکستان
03 ستمبر ، 2012

پشاور، آبدرہ روڈ پر دھماکا،2افراد ہلاک،19زخمی

پشاور، آبدرہ روڈ پر دھماکا،2افراد ہلاک،19زخمی

پشاور… پشاور کے علاقے آبدرہ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دھماک خیز مواد ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی جگہ پر 5فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ دھماکے کی آواز انتہائی زور دار تھی جو شہر کے متعدد علاقوں میں سنی گئی ۔جائے وقوع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی ہیں جو مزید تفتیش کررہی ہے۔دوسری طرف پشاورپولیس کے سربراہ امتیاز الطاف نے کہا ہے کہ یونی ورسٹی ٹاوٴن میں ہونے والا دھماکا خودکش لگتا ہے، جس میں 100 سے 110 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔ جائے وقوع پر میڈیا سے گفتگو میں امتیاز الطاف نے کہا کہ دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ۔

مزید خبریں :