دنیا
03 ستمبر ، 2012

بولیویا میں پیدل اور سائیکل سواروں کا دن منایا گیا

لاپاز… بولیویا میں پیدل اور سائیکل سواروں کا دن منایا گیا اورہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند رہی۔ دارالحکومت لاپاز سمیت بیشتر شہروں میں سالانہ پیدل اور سائیکل سواروں کے دن کو پُرجوش طریقہ سے منایا گیا۔ اس موقع پر اداکاروٴں ، فنکاروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شہروں کی سڑکوں پر نکل آئی اور اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر حکام کی جانب سے ایک روز کیلئے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کی بڑھتی ہوئی آلودگی سے روشناس کرانا ہے۔

مزید خبریں :