دنیا
03 ستمبر ، 2012

میانمر :روہنگیا مسلمانوں کو کیمپوں میں محصورکرنے کے مطالبات میں شدت

میانمر :روہنگیا مسلمانوں کو کیمپوں میں محصورکرنے کے مطالبات میں شدت

ینگون… میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے یا انہیں کیمپوں میں محصور کردینے کے مطالبات میں شدت آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکڑوں بدھ راہبوں نے گزشتہ روز صدر تھین سین کی اِسی تجویز کے حق میں مظاہرہ کیا۔ میانمار کے صدر نے حالیہ فسادات کی تحقیقاتی رپورٹ میں روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے یا انہیں کیمپوں میں محصور کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی افراد روہنگیا باشندوں کے ساتھ اپنی مٹی شریک نہیں کریں گے۔ میانمار کے راکھین صوبے میں مقامی آبادی اور روہنگیا کے مابین خونریز فسادات میں اندازوں کے مطابق سیکڑوں افراد ہلا ک ہوچکے ہیں ۔ میانمار میں آٹھ لاکھ کی نفوس والی روہنگیا مسلم اقلیت کو بنگالی تصور کیا جاتا ہے جبکہ بنگلہ دیشی حکومت بھی انہیں قبول کرنے پر تیار نہیں۔

مزید خبریں :