24 جون ، 2020
کورونا وائرس کے علاج میں کارگر انجیکشن ڈیکاڈران کی افغانستان اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی خصوصی کمیٹی برائے صحت نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 95 ہزار انجیکشنز کی کوئٹہ سے افغانستان اسمگلنگ ناکام بنائی۔
کمیٹی نے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی کی سربراہی ائیرپورٹ روڈ پر واقعہ گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام پر چھاپہ مارا اور 95 ہزار انجیکشن ڈیکاڈران قبضے میں لے لیے۔
یہ انجیکشن غیر قانونی طور پر کوئٹہ سے ہمسایہ ملک افغانستان اسمگل کیے جا رہے تھے جنہیں تحویل میں لے کر مقد مہ درج کرلیا گیا ہے۔
کمیٹی نے موقع پر موجود ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا جب کہ برآمد کیے گئے انجیکشن کی کل قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔