کھیل
03 ستمبر ، 2012

تیسرا ون ڈے ،پاکستان کا آسٹریلیا کو فتح کیلئے 245رنزکا ہدف

تیسرا ون ڈے ،پاکستان کا آسٹریلیا کو فتح کیلئے 245رنزکا ہدف

شارجہ…پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ایک رو زہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور حتمی معرکے میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو میچ میں فتح کے لئے245رنز کا ہدف دیا ہے۔ آسٹریلوی کپتان کی دعوت پر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹ کے نقصان پر244رنز بنا ئے ،پاکستانی اوپنرز نے 129رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس میں محمد حفیظ کے78اور ناصر جمشید کے48رنز شامل تھے تاہم بعد میں آنے والے بیٹسمینوں نے اچھے آغاز کا فائدہ نہیں اٹھایا اوربڑے مجموعے کو ترتیب دینے میں ناکام رہے۔اسد شفیق اور اظہر علی 27،مصباح الحق 25 اور عبدالرحمان نے 12 رنز بنائے ۔شاہد آفریدی 7 عمر اکمل صفر اور کامران اکمل نے 2 رنز بنا سکے ۔آسٹریلیا کی جانب سے مشل اسٹارک نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل جانسن نے2وکٹ حاصل کئے۔پاکستان جیت کی صورت میں10سال کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتے گا تاہم ابھی پاکستانی بولرز اور فیلڈر کا امتحان باقی ہے۔

مزید خبریں :