04 ستمبر ، 2012
پشاور. .. . پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ3 افراد کوزخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی چھت گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں کرکے5 لاشیں اور3 زخمیوں کو نکا ل لیا گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے سیٹھیاں میں مکان کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں8 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔امدادی کارروئیاں شروع کرکے3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا تاہم لوڈشیڈنگ کے باعث امدادی کاررائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور امدادی کارروئیاں کرکے ملبے سے 5 لاشیں نکال لی گئیں ۔ملبے سے نکالے گئے زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی سی اوجاوید مروت کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں میاں بیوی،2بیٹے اورایک بیٹی شامل ہیں۔جاں بحق افرادکی نماز جنازہ شام5بجے اخون بابا قبرستان میں ادا کی جائے گی۔