04 ستمبر ، 2012
تل ابیب …اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سینکڑوں اسرائیلیوں نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے خلاف وزیر دفاع ایہود بارک کی رہائش کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین جنہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امن کے حق اور جنگ مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کہاکہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو یہ ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرے گا جس سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوں گی۔ مظاہرین نے کہاکہ ہمیں اسرائیل کو جنگ میں جھونکنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک پر زور دیا کہ وہ ایسی غلطی کرنے سے باز رہے۔ ادھر ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایسی غلطی کی تو اس کا نام صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا اور یہ لڑائی پورے خطے میں پھیل جائے گی۔