04 ستمبر ، 2012
سراجیوو …اقوام متحدہ کی عدالت نے سرب رہنما رادوان کرادچ کی جنگی جرائم کے حوالہ سے مقدمات کی ازسرنو سماعت کی درخواست مسترد کر دی۔ مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق سرب رہنما کرادچ نے مبینہ جنگی جرائم اور نسل کشی سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عالمی عدالت برائے انصاف سے استدعا کی تھی کہ اقوام متحدہ کے پراسیکیوٹرز کے کام میں متعدد نقائص ہیں، اس لئے مقدمات کی ازسرنو سماعت کی جائے۔ کرادچ نے دعویٰ کیا ہے کہ پراسیکیوٹر نے ان کے کیس کی حمایت میں شواہد بے نقاب کرنے میں تاخیر کر دی اور انہیں کم سے کم 400 دستاویزات مطالعہ کیلئے بروقت نہیں فراہم کر دی گئیں۔ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا کہنا ہے کہ شواہد کی بروقت عدم دستیابی سے کرادچ کے شفاف مقدمے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔