دنیا
04 ستمبر ، 2012

ایرانی جوہری تنصیبات پراسرائیلی کارروائی کی حمایت نہیں کرینگے،امریکا

تل ابیب … امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کی حمایت نہیں کرے گا۔ اس بات کا انکشاف اسرائیلی روزنامے میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کی انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں نے دو یورپی ملکوں کے ذریعے چند دن قبل ایران کو ایک خفیہ پیغام بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی طرف سے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر کسی بھی یکطرفہ حملے کی حمایت نہیں کرے گا۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ امریکہ کے اس پیغام کا مقصد خلیج فارس میں موجود امریکی تنصیبات امریکی طیارہ بردار جہاز اور دیگر فوجی اڈوں کو ایرانی حملوں سے بچانا ہے۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے مزید کشیدہ ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔

مزید خبریں :