دنیا
04 ستمبر ، 2012

روس 2018ء تک نیا ہیوی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کریگا

ماسکو … روس 2018ء تک نیا ہیوی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کرے گا۔ یہ بات روس کے اسٹریٹجک میزائل فورس کے سربراہ کرنل میجر سرگئی کرکائف نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میزائل کی تیاری کا کام جاری ہے توقع ہے کہ 2018ء کے آخر تک تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا۔ نیا میزائل آر 36 ایم ٹو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی جگہ لے گا۔ سرگئی کراکائف نے مزید کہاکہ نئے آئی سی بی ایم کا مجموعی وزن 100 ٹن ہوگا جو صرف زمین پر نصب کیا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں روسی وزارت دفاع نے خبردار کیا تھا کہ جب تک امریکہ یورپ میں میزائل دفاعی شیلڈ کی تنصیب سے دستبردار نہیں ہوتا روس دفاعی اقدامات جاری رکھے گا۔

مزید خبریں :