04 ستمبر ، 2012
نئی دہلی… بھارت کی ریاست راجستھان میں چوری کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پولیس اسٹیشنوں میں اے ٹی ایم مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ذرائع ابلا غ کے مطابق بینک آف برودا نامی ایک بھارتی بینک نے اپنی اے ٹی ایم مشین ریاست کے دارالحکومت جے پور کے پولیس اسٹیشن میں نصب کردی ہے۔ راجستھان میں گذشتہ کچھ عرصہ سے اے ٹی ایم مشینوں پر لوٹ مار کے واقعات میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک واقعہ میں تو چور اے ٹی ایم مشین کو اپنے ساتھ اُکھاڑ کر لے گئے۔ پولیس اور بینک حکام کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم مشینیں پولیس اسٹیشنوں میں نصب ہونے سے یہ زیادہ زیادہ محفوظ ہوجائیں گی۔ اس کے علاوہ لوگ بھی انہیں استعمال کرتے ہوئے خوف محسوس نہیں کریں گے۔