04 ستمبر ، 2012
نئی دہلی…بھارت کی حکومت نے ملک کی تمام جوہری تنصیبات کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں انسداد دہشتگردی فورس کی طرف سے متعدد مشتبہ افراد کی گرفتاری کے بعد ملک کی تمام جوہری تنصیبات کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ تنصیبات کی تحفظ کی ذمہ دار سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں اس لئے سخت حفاظتی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔