دنیا
04 ستمبر ، 2012

سوڈان اورجنوبی سوڈان میں سرحدی تنازع پر مذاکرات شروع

 سوڈان اورجنوبی سوڈان میں سرحدی تنازع پر مذاکرات شروع

خرطوم… سوڈان اورجنوبی سوڈان کے درمیان سرحدی تنازعہ کے حل کیلئے مذاکرات منگل کو ایتھوپیا میں شروع ہوگئے۔ یہ مذاکرات مختلف ثالثوں کی کوششوں سے ہورہے ہیں جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرحد کا واضح تعین کرنے کے حوالے سے کسی معاہدہ تک پہنچنا ہے تاکہ دونوں ممالک سے خام تیل کی برآمدات کو بحال کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ جنوبی سوڈان نے 2005ء میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت تقریباً ایک سال قبل سوڈان سے علیحدگی اختیارکی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان 1800 کلومیٹر طویل سرحد پر واقع خام تیل کے ذخائر سے مالا مال علاقوں پر دعوی کی بدولت گذشتہ اپریل میں جنگ چھڑ جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے مغربی ممالک اور افریقی یونین کے ثالثوں نے اہم کردار ادا کیا۔

مزید خبریں :