پاکستان
04 ستمبر ، 2012

سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2012کچھ دیربعدجاری کردیاجائیگا،گورنر

سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2012کچھ دیربعدجاری کردیاجائیگا،گورنر

کراچی…گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2012کچھ دیربعدجاری کردیاجائیگاجو پورے صوبہ سندھ میں یکساں نافذ ہوگا۔گورنرسندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے پہلے ہونگے، حکومت بہترخدمات دینے والے سرکاری افسران کی حوصلہ افزائی کریگی،جبکہ سندھ سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس2012جاری، جس کے مطابقکیڈرپوسٹوں پرنان کیڈرزافسران تعینات کیے جاسکیں گے ۔افسران کی5سال تک ڈیپوٹیشن پرتعیناتی کااختیاروزیراعلیٰ کوہوگا۔جبکہوفاق،خودمختار اداروں اورکارپوریشنزکے ملازمین بھی ضم ہوسکیں گے ۔انضمام پرکسی اتھارٹی یاعدالت کافیصلہ اثراندازنہیں ہوگا ۔ اس آرڈرنینس سے وزیراعلیٰ سندھ کوریٹائرڈافسران کوبھی تعینات کرنیکااختیارہوگا ۔لیکن سندھ اور وفاق میں حکومت کی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ لوکل آرڈرنینس مسترد کردیاہے ،اے این پی کے سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ مجوزہ بلدیاتی نظام کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی

مزید خبریں :