پاکستان
Time 12 جولائی ، 2020

شیخ رشید کے بعد کابینہ میں شامل طارق بشیر چیمہ میں بھی کورونا کی تشخیص

لحکام آئسولیشن وارڈ کے مطابق طارق بشیر چیمہ کی حالت تسلی بخش ہے،فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ق) کے رہنما و وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

طارق بشیر چیمہ میں مہلک وائرس کی تصدیق کے بعد اسلام آباد کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس گزشتہ رات سے اسلام آباد کے  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)  کے  آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔

حکام آئسولیشن وارڈ کے مطابق طارق بشیر چیمہ کی حالت تسلی بخش ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان بھی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے ہیں۔

گزشتہ دنوں کابینہ میں شامل وزیر ریلوے شیخ رشید بھی مہلک وائرس کا شکار ہوگئے تھے جو صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 5 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزید خبریں :